اب جہاز میں بھی  کھڑے کھڑے سفر کرنا پڑسکتا ہے

اب جہاز میں بھی کھڑے کھڑے سفر کرنا پڑسکتا ہے

5 views
0

آپ کو شاید یقین نہ آئے لیکن حالات اور واقعات بتا رہے ہیں کہ عام بسوں اور گاڑیو ں کی طرح  طیاروں پر بھی مسافر کھڑے کھڑے سفر کرنے لگیں گے۔

حالات بتاتے ہیں کہ جس سمت میں طیارہ ساز کمپنیاں جارہی ہیں اس کے نتیجے میں عین ممکن ہے کہ جلد ہی  ان طیاروں کو دیکھ کر مویشی لے جانے والے ٹرکوں کا گمان ہوگا۔

plane1

جو ڈیزائن سامنے آیا ہے اس کی شکل سارڈین کے ڈبے جیسی ہے۔  ان نشستوں کو استعمال کرنے والے مسافر یقینی طور پر اپنا زیادہ سفر کھڑے کھڑے طے کرے گا۔نئی نشستوں کو اسکائی رائڈر کا نام دیا گیا ہے

plane2

جہازوں کی سیٹیں بنانے والی ایک اطالوی کمپنی نے اکانومی کلاس کی نئے ڈیزائن والی نشستیں بنائی ہیں جو نہ صرف اونچائی میں پرانی سیٹوں سے بڑی ہیں بلکہ جگہ بھی کم گھیرتی ہیں۔

 اسکائی رائڈ رسیٹ کا وزن اکانومی کلاس کی نشستوں سے 50فیصد کم ہوگا۔

کمپنی نے نئے ڈیزائن والی نشستوں کو اسکائی رائیڈر کا نام دیا ہے جس کی تنصیب سے اکانومی کلاس کیبن میں مسافروں کی تعداد 20 فیصد بڑھ جائے  گی کیونکہ ڈیزائن کی مناسبت سے یہ کم جگہ گھیرتی ہیں اور ٹانگیں لمبی کرنے کے لیے ملنے والا فاصلہ 28 انچ سے گھٹ کر 23 انچ رہ جائے گا جس سے ایئرلائن کو مزید منافع ملے گا۔

یاد رہے کہ 2010ء میں ہونے والے ایک سروے میں ایک لاکھ 20 ہزار مسافروں میں سے اکثریت نے اونچی سائز کینشستوں کو ترجیح دی تھی۔ 80 ہزار لوگوں نے رائے دی تھی کہ اگر انہیں مفت میں کھڑے ہونے والی نشستیں مل جائیں تو انکا سفر دوبالا ہوجائے گا۔

About author
Profile photo of راوا ڈیسک

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *