اب سب کا حساب ہوگا اور سب کو حساب دینا ہوگا: نواز شریف

اب سب کا حساب ہوگا اور سب کو حساب دینا ہوگا: نواز شریف

61 views
0

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اب سب کا حساب ہوگا اور ہم سب کو حساب دینا ہوگا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے کمرے میں سابق وزیراعظم نواز شریف معمول کے مطابق صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہیں تاہم آج کی سماعت کے موقع پر ایسا نہیں ہوا

550x360_WEB-Recovered-Recovered-Recovered-Recovered-Recovered-Recovered

سابق وزیراعظم احتساب عدالت کے باہر بھی صحافیوں سے اکثر طویل گفتگو کرتے ہیں لیکن آج وہ بات چیت کیے بغیر روانہ ہوگئے۔

نواز شریف سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ زرداری صاحب نے کہا ہے میاں صاحب کو تیس سال کا حساب دینا ہوگا۔ جس پر نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ‘اب سب کا حساب ہو گا، ہم سب کو حساب دینا ہو گا‘۔

zardari

دوسری جانب احتساب عدالت میں شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے ملزمان کو دیئے گئے سوالنامے پراعتراض کر دیا۔ جس کی وجہ سے نواز شریف، مریم نواز اور  کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کے بیانات ریکارڈ نہ ہوسکے، جس کے بعد سماعت 21 مئی تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

Untitled-62

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا تھا کہ نواز شریف 30 برس تک اسٹیبلشمنٹ کے کندھے پر بیٹھ کر سیاست کرتے رہے اگر حساب مانگیں تو حساب دینا بھی پڑے گا۔

 

About author
Profile photo of راوا ڈیسک

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *