ارشد خان اور ہماری اخلاقی پستی

ارشد خان اور ہماری اخلاقی پستی

1 views
0

کیا خوبصورتی صرف امیروں کی میراث ہے؟ کیا بڑے گھروں میں رہنے والے ہی حسین ہوسکتے ہیں؟ کسی دوردراز گاوں کے رہائشیوں کو شاید ہم یہ حق دینے کو راضی ہی نہیں، کچھ دن قبل اسلام آباد کی ایک فوٹو گرافر نے ارشد خان کی تصویر لی اور سوشل میڈیا کی زینت بنا دی، پوری قوم اس بے چارے کے پیچھے لگ گئی، ارشد خان نے ہماری باحیثیت قوم اخلاقی پستی ثابت کردی، ہمیں ارشد خان کی نیلی آنکھیں نہیں پسند آئیں ہمیں اسکے چائے والا ہونے نے حیران کیا، ہمارے لئے اسکی خوبصورتی حیرت انگیز ہے کیونکہ وہ ایک چائے والا ہے، ہم تو سمجھتے تھے خوبصورت صرف کمیروں کی چکاچوند کے پیچھے رہنے والے چہرے ہوتے ہیں، یا بڑے شہروں میں خوب پیسا کمانے والوں کی اولادیں حسین ہوتی ہیں لیکن ایک چائے والے کی نیلی آنکھوں اور وجاہت نے ہمیں حیران پریشان کردیا اور ہم اس کی تصاویر کے پیچھے پاگل ہوگئے، ماڈلنگ کی آفر بھی کرڈالی لیکن کہیں ایسا نہ ہو کہ ایک اٹھارا سالہ نوجوان کو بڑے بڑے خواب دکھا کر ہم بھول جائیں، انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی چیز کتنے دن ذہنوں میں رہتی ہے، اور جب یہ قوم بھول جائے گی تب کیا ہوگا؟ ایک غریب آدمی کی غربت کا مذاق تو ہم اڑاتے ہی تھے اب ہم نے غربت میں آنکھ کھولنے والے کے حسن کو بھی نہ بخشا، ایک تو غریب اوپر سے حسین، ارشد خان کیا تم نے اس قوم کو مذاق سمجھا ہے؟ یہ نہیں بخشیں گے

About author
Profile photo of javeria siddiqui
Comments
  • Muhammad Usman Saif#1

    October 20, 2016

    حقیقت ہے یار ارشد خان کو صرف بے وقوف بنایا جا رہا ہے۔۔ کچھ عرصے کے بعد اس کو احساس ہوگا کہ جو قوم اپنے بانی کے خاندان کو بھول سکتی ہے تو وہ کیا چیز ہے۔۔ مجھے ڈر ہے کہیں تب تک بہت دیر نا ہوجاءے اس کے لیے..مجھے بہت خوشی کے آپ نے اس بارے میں لکھا جس بارے میں میں سوچ رہا تھا بہت خوب ۔۔

    Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *