انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں فٹ بال کا عالمی میلہ سج گیا

انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں فٹ بال کا عالمی میلہ سج گیا

69 views
1

فٹبال ورلڈ کپ کا21 واں ایڈیشن آج سے روس کے دارلحکومت ماسکو میں شروع ہورہا ہے

 ابتدائی میچ میزبان اور سعودی عرب کے درمیاناسی  ہزار تماشائیوں کی گنجائش رکھنے والے لوزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا

،ٹورنامنٹ کے حوالے سے پوری دنیا میں شائقین کا جوش وخروش عروج پر ہے، ہزاروں کی تعداد میں فٹبال کے دیوانے روس پہنچ چکے، مختلف ٹیموں کے پرستار اپنے اپنے کلچر کو بھی نمایاں کرنے میں مصروف ہیں۔ اس وقت پورا روس فٹبال کے بخار کی لپیٹ میں آیا ہوا ہے۔

football

عالمی میلے کا آغاز رنگارنگ تقریب سے ہوگا جومکمل طور پر میوزیکل ایکٹس پر مشتمل ہوگی۔

فٹبال کا اصل ایکشن شروع ہونے سے قبل 30 منٹ تک موسیقی سے ماحول کو گرمایا جائے گا۔ برطانوی گلوکار روبی ولیمز اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ روس کی معروف گلوکارہ آئیدا گاری فولینا ان کا ساتھ دیں گی۔

worldcup

اس موقع پر مختلف میوزیکل ایکٹ پیش کیے جائیں گے۔ ان میں 500 کے قریب ڈانسرز، جمناسٹس اور دیگر آرٹسٹ حصہ لیں گے، سب مل کر روسی ثقافت کو نمایاں بھی کریں گے، تقریب میں ٹورنامنٹ کے آفیشل سونگ پر بھی پرفارم کیا جائے گا۔ یہی نہیں بلکہ ماسکو کے معروف ریڈ اسکوائر پر ایک کنسرٹ بھی منعقد ہوگا جس میں مختلف گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

football3

رنگا رنگ افتتاح کے بعد اصل ایکشن فٹبال میچ کی صورت میں شروع ہوگا، میزبان روس اور سعودی عرب ابتدائی معرکے میں میدان سنبھالیں گے۔

دونوں ہی ٹیمیں فی الحال پرفارمنس کے لحاظ سے ایک جیسی ہی ہیں اور ناکامیوں کے تھپیڑے جھیل کر میگا ایونٹ میں شریک ہورہی ہیں۔

روس نے اکتوبر میں آخری بار کوریا کو شکست دی اور اس کے بعد وہ مسلسل7 میچز میں خالی ہاتھ رہا، سعودی عرب کو مسلسل تین دوستانہ میچز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تاہم ان تینوں مقابلوں میں اس کا سامنا دنیائے فٹبال کی ہیوی ویٹ ٹیموں اٹلی، پیرو اور دفاعی چیمپئن جرمنی سے تھا۔

worldcup1

دونوں ہی ٹیمیں لوزنیکی اسٹیڈیم میں اپنی ناکامیوں کے سلسلے کو بریک لگانے اور نئے سفر کا آغاز کرنے کیلیے پُراعتماد ہیں۔

یاد رہے کہ روس نے2002 کے بعد سے ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہیں جیتا جبکہ سعودی عرب کو میگا ایونٹ میں آخری کامیابی اس وقت حاصل ہوئی تھی جب اس نے 1994 میں امریکا کو زیر کیا۔

saudi1

ورلڈ کپ کے حوالے سے سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، میچ کے موقع پر 30 ہزار سے زائد اہلکار تعینات کیے جائیں گے اس کے ساتھ مسلسل وینیو کی فضائی نگرانی کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

worldcup2

فیفا کے ڈائریکٹر سیکیورٹی ہیلمٹ اسپاہن نے بھی شوپیس ایونٹ کے حفاظتی انتظامات کے حوالے سے اطمینان ظاہر کیا ہے۔

ماسکو کے نواحی علاقے میں ایک انٹرنیشنل پولیس کو آپریشن سینٹر بھی قائم کیا گیا جہاں سے سیکیورٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جاتی رہے گی۔

About author
Profile photo of راوا ڈیسک

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *