اندھیر نگری چوپٹ راج، حکومتی ملازم کے گھر سے تین کروڑ کی کرنسی برآمد

اندھیر نگری چوپٹ راج، حکومتی ملازم کے گھر سے تین کروڑ کی کرنسی برآمد

5 views
0

اندھیر نگری چوپٹ راج، حکومتی ملازم کے گھر سے تین کروڑ کی کرنسی برآمد

قومی احتساب بیورو نے کراچی کے علاقے گارڈن میں ایک گھر پر چھاپہ مارکر 3 کروڑ پاکستانی روپے سے زیادہ کی خطیر نقد رقم برآمد کرلی۔ نقد رقم میں غیر ملکی کرنسی بھی شامل ہے۔ نیب نے کارروائی کرتے ہوئے سیکرٹری بلدیات سندھ کے ذاتی اسسٹنٹ کے گھر پر چھاپہ مار کر تین کروڑ روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کرلی۔ اس کے ساتھ 18 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے پرائز بانڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ذاتی اسسٹنٹ کے گھر سے سو تولے سونا، قیمتی گھڑیاں اور دیگر قیمتی اشیا بھی برآمد ہوئی ہیں۔

سندھ کے سیکرٹری بلدیات کے پرسنل اسسٹنٹ رمضان سولنگی کو بدھ کے روز ان کے دفتر سے بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

نیب عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کر رکھا ہے۔ تفتیش کے دوران رمضان سولنگی کی نشاندہی پر ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیا۔

نیب حکام نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزم مختلف محکموں کے عہدے داروں سے لاکھوں روپے ماہانہ رشوت بھی وصول کرتا تھا۔

اس بات کا بھی پتا چلا ہے کہ ملزم بااثر شخصیت کے لئے کام کرنے والے گینگ کا حصہ تھا اور محکمہ بلدیات کو ملنے والا سرکاری فنڈ خردبرد کیا جاتا رہا ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش بھی جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں مزید کارروائی کی جائے گی۔

 

About author
Profile photo of راوا ڈیسک

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *