جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے قافلے کے قریب دھماکا، 4 افراد جاں بحق

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے قافلے کے قریب دھماکا، 4 افراد جاں بحق

4 views
0

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے کارکنوں کے قافلے کے قریب بم حملے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا بنوں کے مضافاتی علاقے حوید میں ہوا۔

واقعے میں پولیس اہلکاروں سمیت 13 سے 14 افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال بنوں منتقل کردیا گیا۔

اس سے قبل رپورٹس سامنے آئی تھیں کہ دھماکا متحدہ مجلس عمل کے انتخابی امیدوار اور سابق وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے قافلے کے قریب ہوا

لیکن  بعدازاں اکرم خان درانی کے صاحبزادے زاہد درانی نے والد کے خیریت سے ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد قافلے میں موجود نہیں تھے۔

واضح رہے کہ اکرم خان درانی قومی اسمبلی کے حلقے این اے 35 سے متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے)کے ٹکٹ پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے

مدمقابل  الیکشن لڑ رہے ہیں۔

About author
Profile photo of راوا ڈیسک

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *