سنجے اور مادھوری کی جوڑی پچیس سال بعد ایک ساتھ  کرن جوہر کی فلم کلنک میں

سنجے اور مادھوری کی جوڑی پچیس سال بعد ایک ساتھ کرن جوہر کی فلم کلنک میں

2 views
0

سنجے اور مادھوری کی جوڑی 25 سال بعد ایک ساتھ جلوہ گر ہوگی

madhuri

سنجے دت اور مادھوری کی جوڑی کو ماضی کی سب سے کامیاب جوڑی سمجھا جاتا تھا جنہوں نے فلم نگری کو کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہیں۔

دونوں اداکاروں کی جوڑی کی سپر ہٹ فلموں میں کھل نائیک، خطروں کے کھلاڑی، قانون اپنا اپنا،ساجن، سائبان اور مہانتا شامل ہیں۔

ماضی میں دونوں کے درمیان معاشقے کے چرچے بھی رہے لیکن نامعلوم وجوہات کی بناء پر دونوں میں دوریاں ہوئیں جس کی وجہ سے کامیاب جوڑی نے دو دہائیوں تک کسی بھی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشٹ اور سنجے دت نے ماضی کی تلخیوں کو بھلا کر 25 سال بعد کرن جوہر کی فلم میں ایک ساتھ کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں ورون دھون، عالیہ بھٹ،سوناکشی سنہا اور ادیتی رائے کپور کام کررہے ہیں ۔ یہ وہ فلم ہے جسے کرن جوہر 15 برس قبل بنانا چاہتے تھے ۔

About author
Profile photo of راوا ڈیسک

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *