شمالی کوریا،امریکہ کیا خفیہ ملاقاتیں رنگ لائیں گی؟

شمالی کوریا،امریکہ کیا خفیہ ملاقاتیں رنگ لائیں گی؟

3 views
0

شمالی کوریا،امریکہ کیا خفیہ ملاقاتیں رنگ لائیں گی؟

امریکا نے شمالی کوریا سے اعلیٰ سطح پر رابطوں کی تصدیق کی ہے،جس کا مقصد سربراہان مملکت کی ملاقات کی تیاری ہے ۔

جاپانی وزیراعظم شنزوایبے سے ملاقات کے موقع پر صدر ٹرمپ نے بتایا کہ سربراہ ملاقات امریکا میں نہیں ہوگی، 5مقامات میں سےایک کے چناؤ پر غور ہورہا ہے۔

امریکی صدر نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان امن مذاکرات کی بھی حمایت کی، جاپان کے تحفظات پر ٹرمپ نے کہا کہ جاپان اور امریکا کا شمالی کوریا کے معاملےپرایک مؤقف ہے۔

تاہم یہ بھی ممکن ہےکہ کم جونگ ان سے ملاقات ہی نہ ہو اورامریکا اپنےسخت موقف پرقائم رہے۔

دونوں طرف کے حکام کی ملاقاتیں جنوبی کوریااورچین میں ہوئی تھیں۔

 

About author
Profile photo of راوا ڈیسک

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *