صبا قمر کی ‘ہندی میڈیم’ کی نئی جھلک

صبا قمر کی ‘ہندی میڈیم’ کی نئی جھلک

52 views
0

پاکستانی اداکارہ صبا قمر اپنے ملک میں کئی کامیاب ڈراموں اور فلموں کا حصہ بننے کے بعد بہت جلد بولی وڈ میں فلم ‘ہندی میڈیم’ کے ساتھ ڈیبیو کرتی نظر آئیں گی۔

فلم میں صبا قمر کے ہمراہ معروف بولی وڈ اداکار عرفان خان مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر صبا قمر کے ہمراہ فلم کی ایک جھلک تصویر کی صورت میں شیئر کی۔

اس تصویر میں صبا قمر ایک رکشہ میں بیٹھی شرما رہی ہیں، جبکہ عرفان خان اس رکشے کو چلا رہے ہیں۔

فلم رومانوی اور کامیڈی کہانی پر مبنی ہے جس میں عرفان خان شوہر جبکہ صبا قمر بیوی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

فلم چاندی چوک میں رہائش پذیر ایک ایسے جوڑے کے بارے میں ہے، جو دہلی منتقل ہونا چاہتا ہے۔

ساکت چوہدری کی ہدایات میں بننے والی فلم ‘ہندی میڈیم’ رواں سال 31 مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

About author
Profile photo of admin2

Your email address will not be published. Required fields are marked *