عالمی امن کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لئے اقوام متحدہ کا اعزاز

عالمی امن کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لئے اقوام متحدہ کا اعزاز

3 views
0

 عالمی امن کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے لئے اقوام متحدہ کا اعزاز

 نیو یارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں سالانہ یادگاری تقریب کے دوران 7 پاکستانی امن کے رکھوالوں جنہوں نے عالمی امن اور سیکیورٹی کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دیا کو اعزاز سے نوازا گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو نے تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور امن کے رکھوالوں جنہوں نے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے جانیں گنوائیں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اقوام متحدہ کے دنیا بھر میں امن کی رکھوالی کے مشن میں پاکستان سب سے زیادہ فوج فراہم کرنے والے ممالک میں سے ایک ہے۔

ان سات جوانوں کی تفصیل کچھ یوں ہے۔

وسطی افریقا کی ریاست میں اقوام متحدہ کے ملٹی ڈائیمنشنل انٹیگریٹڈ اسٹیبلائزیشن مشن میں فرائض انجام دینے والے نائیک قیصرعباس۔

دارفور میں اقوام متحدہ کے ہائیبرڈ آپریشن اور افریقی یونین میں فرائض انجام دینے والے سپاہی یاسر عباس۔

جمہوری ریاست کونگو میں اقوام متحدہ کے آرگنائزیشن اسٹیبلائزیشن مشن میں ڈیوٹی نبھانے والے سپاہی محمد اشتیاق عباسی۔

کونگو میں مونیوسکو میں ڈیوٹی پر مامور حوالدار زیشان احمد اور نائیک عطاالرحمٰن۔

وسطی ریاست افریقا میں فرائض انجام دینے والے حضرت بلال اور نائیک عبدالغفور۔

About author
Profile photo of راوا ڈیسک

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *