فیس بک پر اب آمدنی کمانا ہوگا ممکن

3 views
0

فیس بک کے صارفین اب اس دنیا کی مقبول ترین سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے پیسے بھی کماسکیں گے ، جس کے لیے انہیں ویڈیوز کو پوسٹ کرنا ہوگا۔

یہ بات ٹیکنالوجی ویب سائٹ ری کوڈ کی ایک رپورٹ میں سامنے آئی۔

رپورٹ کے مطابق فیس بک نے اب اس حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کردیا ہے جس کا انتظار متعدد پبلشرز کو طویل عرصے سے تھا یعنی ویڈیوز اسٹریمنگ کے ذریعے آمدنی کا حصول۔

اس حکمت عملی کے ذریعے فیس بک پر ویڈیوز کے درمیان اشتہارات دکھائے جائیں گے اور ان کی آمدنی کا حصہ پبلشر اور فیس بک کے درمیان تقسیم ہوگا۔

یہ اشتہارات کم از کم ڈیڑھ منٹ طویل ویڈیو کے درمیان بیس سیکنڈ کے بعد آئیں گے۔

ابھی یہ فائدہ فیس بک کے بڑے پیجز کو ہوگا جن کی ویڈیوز میں یہ اشتہارات فیس بک نشر کرے گی اور عام صارفین کی ویڈیوز کو ان کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔

تاہم توقع کی جاسکتی ہے مستقبل میں اس پالیسی کا اطلاق تمام صارفین پر ہوسکے گا۔

فیس بک کا اس پالیسی کے ذریعے ایک مقصد یہ بھی ہے کہ لوگوں خصوصاً برانڈز کے اندر زیادہ ویڈیوز اس سائٹ پر پوسٹ کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاسکے، ایسی ویڈیوز جو لوگوں کی توجہ حاصل کرسکیں۔

یہی فارمیٹ فیس بک اپنی لائیو ویڈیوز میں بھی ٹیسٹ کررہی ہے اور اس کے خیال میں یہ زیادہ کارآمد ثابت ہوتا ہے۔

اگر فیس بک تمام صارفین کو کمانے کا موقع فراہم کرتی ہے تو پہلا سوشل میڈیا پلیٹ فارم نہیں ہوگا، اس سے پہلے یوٹیوب کی جانب سے بھی 2007 میں نمایاں صارفین کے لیے ریونیو شیئرنگ پروگرام کو متعارف کرایا گیا تھا۔

تاہم فیس بک رئیل ٹائم شیئرنگ کے معاملے میں بالادست پلیٹ فارم بننے کی جارحانہ سوچ رکھتی ہے اور اس حوالے سے صارفین میں زیادہ سے زیادہ پوسٹس کی حوصلہ افزائی کے لیے ہرممکن اقدام کیا جارہا ہے۔

About author
Profile photo of admin2

Your email address will not be published. Required fields are marked *