فیس بک پر ہرجانہ کیا جاسکتا ہے،بلا اجازت تصویر ٹیگ کرنا قانوناً جرم قرار،امریکی عدالت

فیس بک پر ہرجانہ کیا جاسکتا ہے،بلا اجازت تصویر ٹیگ کرنا قانوناً جرم قرار،امریکی عدالت

3 views
0

فیس بک پر ہرجانہ کیا جاسکتا ہے،بلا اجازت تصویر ٹیگ کرنا قانوناً جرم قرار،امریکی عدالت

پہلے سے اسکینڈل میں گھری سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے لئے ایک اور بری خبرہے، امریکہ میں ایک عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ ایسے لاکھوں صارفین جن کی تصاویر ان کے علم میں لائے بغیر سکین کی گئیں، وہ فیس بک کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔

  یہ کیس2015 میں ریاست النائی کے صارفین نے ریاست میں موجود ایک خصوصی قانون کے پیشِ نظر شروع کیا تھا۔

اس کلاس ایکشن کیس میں فیس بک کو اربوں ڈالر کا جرمانہ ہو سکتا ہے۔

 فیس بک کے کہنے پر اس کیس کو شہر سان فرانسسکو کی عدالت میں منتقل کر دیا گیا تھا۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا بھرپور دفاع کرے گی۔ اس کیس کے فیصلہ سے فیس بک کے امریکہ میں بائیو میٹرکس کے استعمال پر دور رس نتائج مرتب ہو سکتے ہیں۔

فیس بک پر تصاویر میں اپنے دوستوں کو ٹیگ کرنا اس ویب سائٹ کا مقبول ترین فنکشن رہا ہے۔ اور ٹیکنالوجی کے بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ فیس بک نے فیشل ریکگنیشن یعنی چہرے کی شناخت کے ذریعے اس کام کو اور بھی آسان بنا دیا تھا۔ مگر اس کام کو کرنے کے لیے فیس بک نے لوگوں کے چہروں کا بہت بڑا ڈیٹا بیس بنایا ہے اور اب اس مقدمے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ڈیٹا بیس صارفین کی واضح اجازت کے بغیر بنایا گیا،کہ اس سے تمام متاثرہ صارفین ہرجانے کے حقدار ہو سکتے ہیں۔ فیس بک کا کہنا ہے کہ اس مقدمے میں کوئی جان نہیں ہے اور وہ اس کے خلاف اپنا بھرپور دفاع کریں گے۔

About author
Profile photo of راوا ڈیسک

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *