فیفا فٹبال ورلڈ کپ: نوجوان فٹبالر سارنگ بلوچ پاکستانی پرچم لہرائیں گے

فیفا فٹبال ورلڈ کپ: نوجوان فٹبالر سارنگ بلوچ پاکستانی پرچم لہرائیں گے

55 views
0

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں پاکستانی ٹیم تو شامل نہیں لیکن افتتاحی تقریب میں پاکستانی پرچم ضرور لہرائے گا اور اس پرچم کو ڈیرہ اسماعیل خان کے نوجوان فٹبالر سارنگ بلوچ اُٹھائیں گے۔

سارنگ بلوچ کو فیفا کے اسپانسر ادارے کی جانب سے ینگ ایمبیسیڈر منتخب کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سارنگ بلوچ کہتے ہیں کہ میگا ایونٹ میں پاکستان کا جھنڈا اُٹھانا اعزاز کی بات ہے۔

فیفا ورلڈ کپ 2018 کے سلسلے میں مقابلوں کا آغاز آج 14 جون سے ہو نے جارہا ہے، جہاں افتتاحی میچ میں میزبان روس اور سعودی عرب کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔

football4

میگا ایونٹ کے لیے 10 لاکھ سے زائد سیاح روس پہچ چکے ہیں اور سب کی ایک ہی خواہش ہے کہ وہ اسٹیڈیم میں فیورٹ ٹیم اور فیورٹ اسٹارز کو ایکشن میں دیکھ سکیں۔

football3

ورنامنٹ میں شائقین کی دلچسپی کا عالم یہ ہے کہ ایونٹ کے ایک لاکھ اضافی ٹکٹ صرف ایک ہی گھنٹے میں فروخت ہوگئے تھے۔

About author
Profile photo of راوا ڈیسک

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *