نگراں وزیراعظم  کون ؟غورکے لیے وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کے درمیان ملاقات

نگراں وزیراعظم کون ؟غورکے لیے وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ کے درمیان ملاقات

8 views
0

نگراں وزیراعظم کے لئے مجوزہ ناموں پر غور کے لیے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کے درمیان ملاقات ختم ہوگئی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ختم ہوگئی۔ ملاقات میں نگراں وزیر اعظم کے لیے مجوزہ ناموں پرغورکیا گیا۔

ملاقات میں اتفاق ہونے کی صورت میں نگراں وزیراعظم کے نام کا اعلان کردیا جائے گا، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں اعلان میں ایک دو روز مزید لگ سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ آئین کے تحت قومی اسمبلی میں قائد ایوان اور قائد حزب اختلاف باہمی مشاورت سے نگراں وزیر اعظم کے نام پر اتفاق کرتے ہیں، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس چلا جائے گا جو مجوزہ ناموں میں سے کسی ایک کو نگراں وزیراعظم مقرر کردیتا ہے۔
About author
Profile photo of راوا ڈیسک

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *