ٹرمپ کی منظور نظر،جینا ہیسپل خفیہ ایجنسی کی پہلی خاتون سربراہ مقرر

ٹرمپ کی منظور نظر،جینا ہیسپل خفیہ ایجنسی کی پہلی خاتون سربراہ مقرر

8 views
0

ٹرمپ کی منظور نظر،جینا ہیسپل خفیہ ایجنسی کی پہلی خاتون سربراہ مقرر

جینا ہیسپل کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا نیا سربراہ مقرر کردیا گیا وہ سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔

 امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کی ڈپٹی ڈائریکٹرجینا ہیسپل کو سی آئی اے کا سربراہ مقرر کردیا گیا، وہ اس عہدے پر براجمان ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

امریکی سینیٹ کی جانب سے 45 کے مقابلے میں 54 ووٹ سے جینا ہیسپل کی بطور سی آئی اے ڈائریکٹر تقرری کی منظوری دی گئی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں جینا ہیسپل کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کا سربراہ بننے پر مبارکباد دی۔

خیال رہے کہ رواں سال مارچ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی سربراہی کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹرجینا ہیسپل کو نامزد کیا تھا۔

واضح رہے کہ جینا ہیسپل گزشتہ 30 برس سے سی آئی اے سے وابستہ ہیں۔ 61 سالہ جینا ہیسپل کا بیرون ملک کام کرنے کا وسیع تجربہ ہے اور وہ کئی اہم ممالک میں سی آئی اے کی اسٹیشن چیف رہ چکی ہیں۔

جینا ہیسپل نیشنل کلینڈ یسٹائن سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر اور نیشنل کلینڈیسٹائن سروس کے داٹریکٹر کی چیف آف اسٹاف کے عہدے کے علاوہ واشنگٹن ڈی سی میں بھی اہم پوزیشنزپرکام کرچکی ہیں۔

About author
Profile photo of راوا ڈیسک

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *