پانچ ماہ کا بچہ جنگل میں رات بھرزندہ بچ رہنے میں کامیاب

پانچ ماہ کا بچہ جنگل میں رات بھرزندہ بچ رہنے میں کامیاب

13 views
0

پانچ ماہ کا بچہ جنگل میں رات بھرزندہ بچ رہنے میں کامیاب

کہا جاتا ہے کہ جسے اللہ رکھے اسے کون چھکے ایسا ہی ایک واقعہ امریکی ریاست مونٹانا کے جنگل میں پیش آیا جب نہایت سرد رات کے باوجود 5 ماہ کا ایک بچہ معجزانہ طور پر زندہ رہا ریسکیو ادارے نے 9 گھنٹے بعد بچے کا سراغ لگالیا۔

ذرائع کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا کے جنگلات میں ایک کار کو حادثہ پیش آیا، کار سوار شخص نومولود بچے کو نہایت سرد اور تاریک رات میں تنہا چھوڑ کر واپس اپنے گھر چلا گیا۔ کار حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کیا تاہم کار ڈرائیور نشے کے زیادہ استعمال کے باعث بچے کی موجودگی کے حوالے سے کچھ نہیں بتا پایا جس کے بعد ازخود کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ریسکیو اہلکاروں کو حادثے کی جگہ سے جنگل کے کھائی کی جانب کچھ فاصلے پر ایک زندہ بچہ زمین کے اندر آدھا دھنسا ہوا ملا، بچے کا لباس مٹی زدہ اور گیلا تھا جب کہ اس رات درجہ حرارت بھی 7 سینٹی گریڈ تک رہا تھا اس کے باوجود نومولود بچہ معجزانہ طور پر زندہ رہا۔ بچے کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

مونٹانا پولیس نے بچے کو خطرناک جنگل میں تنہا چھوڑنے والے کار ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جو نشے کی حالت میں ہونے کے باعث درست معلومات فراہم کرنے سے قاصر ہے تاہم ابتدائی بیان میں اس نے پولیس کو بتایا کہ بچے کا وزن زیادہ ہونے کے باعث اسے وہیں چھوڑ دیا تھا۔ تاحال پولیس کار ڈرائیور اور بچے کے درمیان رشتہ معلوم نہیں کرسکی۔

About author
Profile photo of راوا ڈیسک

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *