پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کا رکن منتخب

پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کا رکن منتخب

2 views
0

پاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی کا رکن منتخب

پاکستان کو اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی اور یونیسیف کے ایگزیکٹوبورڈ کا رکن منتخب کرلیاگیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو منتخب کیا جا نا دراصل عالمی برادری کا پا کستان پر اعتماد کا ووٹ ہے ،بحیثیت رکن ملک اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظمیوں کی کمیٹی سے تعاون جاری رکھیں گے ۔

ملیحہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ دنیابھر میں لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانےکیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔

ترجمان ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے مطابق، پاکستان کو 2019 سے 2022 تک کمیٹی کا رکن منتخب کیا گیا، کمیٹی کے قیام سے اب تک پاکستان کا ادارے کی بہتری کیلئے اہم کردار ہے اورپاکستان اقوام متحدہ کی غیر سرکاری تنظیموں کا 10سال کیلئے رکن ہے۔

ان  کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں یونیسیف کا بہت بڑا پروگرام چل رہا ہے اورپاکستان 2سال پہلے بھی یونیسیف کےایگزیکٹو بورڈ کا صدر منتخب ہو چکا ہے،یونیسیف میں بھی پاکستان کا بہت اہم کردار رہا ہے۔

 

About author
Profile photo of راوا ڈیسک

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *