پاکستان نےدہشت گردوں کےخلاف بھرپورکارروائی کی ہے، کوئی نہیں کہہ سکتا پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف کچھ نہیں کیا

پاکستان نےدہشت گردوں کےخلاف بھرپورکارروائی کی ہے، کوئی نہیں کہہ سکتا پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف کچھ نہیں کیا

6 views
0

امریکہ میں پاکستانی سفیراعزازچوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان نےدہشت گردوں کےخلاف بھرپورکارروائی کی ہے، کوئی نہیں کہہ سکتا پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف کچھ نہیں کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیراعزازچوہدری نے امریکی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کوئی نہیں کہہ سکتاپاکستان نےدہشت گردی کیخلاف کچھ نہیں کیا، آج القاعدہ کی خبرنہیں،پاکستان امریکی کوششوں کانتیجہ ہے۔

اعزازچوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان نےدہشت گردوں کےخلاف بھرپورکارروائی کی ہے، افغان طالبان قیادت کی پاکستان میں موجودگی کا الزام بے بنیاد ہے۔
اور دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ہونے کا الزام بھی غط ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان حقانی نیٹ ورک،طالبان کیلئے جگہ تنگ کررہا ہے، افغانستان میں ناکامی کیلئے پاکستان کو ذمےدارٹھہرانا مناسب نہیں۔

یاد رہے کہ اعزاز چوہدری کا امریکہ کی جانب سے پاکستانی سفارتکاروں پر پابندیوں پراظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امید ہے امریکا فیصلے پر نظر ثانی کریگا اور خواہش ہے کہ معاملات سلجھاؤ کی طرف آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعینات سفیروں کی عزت اورقدر کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان کے سفیروں کے ساتھ بھی اچھا برتاؤ کیا جائے۔

اس سے قبل بھی پاکستانی سفیر نے کہا تھا کہ قلیل مدتی مفادات کی خاطر سترسال سے قائم دو طرفہ تعلقات کو پس پشت نہیں ڈالا جانا چاہیے، پاکستان امریکہ کے ساتھ اعتماد پر مبنی گہرے تعلقات چاہتا ہے اور وہ امریکہ سے اسی جذبے کی امید رکھتا ہے۔

About author
Profile photo of راوا ڈیسک

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *