پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنیوالا سب سےبڑا ملک قرار

پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنیوالا سب سےبڑا ملک قرار

5 views
0

پاکستان پناہ گزینوں کی میزبانی کرنیوالا سب سےبڑا ملک قرار

اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آرکی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا بھرمیں پناہ گزینوں کی میزبانی کے حوالے سے سب سے بڑا ملک ہے۔ جس میں زیادہ تر پناہ گزینوں کا تعلق افغانستان سے ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان اس وقت 14 لاکھ 50 ہزار سے زائد افغان پناہ گزینوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بلا مشروط لاکھوں پناہ گزینوں کی اس وقت امداد کی تھی، اور اب بھی کر رہا ہے جب افغانستان میں جنگ عروج پر تھی۔

 پاکستان نے پناہ گزینوں اور متاثرہ افراد کو بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کیں۔ دیگر ممالک کے برعکس پاکستان سے افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ وطن واپسی کی شرح بھی سب سے زیادہ ہے۔

 رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یو این ایچ سی آر نے 41 لاکھ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی میں سہولت کاری فراہم کی۔

About author
Profile photo of راوا ڈیسک

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *