پا رٹی جب مرزا فیملی کو نواز رہی تھی تو کیا اس وقت سب ٹھیک تھا؟ فہمیدہ مرزا کو پیپلز پارٹی پر الزام تراشی زیب نہیں دیتی

5 views
0

پاکستان پیپلز پارٹی کی سیکریٹری اطلاعات نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پارٹی جب مرزا فیملی کو نواز رہی تھی تو کیا اس وقت سب ٹھیک تھا؟ فہمیدہ مرزا کو پیپلز پارٹی پر الزام تراشی زیب نہیں دیتی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ جسے پارٹی نے بڑا عہدہ دیا اسے ایسی الزام تراشی زیب نہیں دیتی، چار بار بدین سے رکن اسمبلی منتخب ہوئیں، اس وقت علاقے کی محرومی یاد نہیں آئی؟

انہوں نے کہا کہ مرزا فیملی نے ماضی میں جو قرضے معاف کرائے اسے بھی ریکارڈ پر لایا جائے، مرزا خاندان شہید بی بی کے خاندان اور جماعت پر الزام تراشی پر اتر آیا ہے، یہ لوگ ایک طرف بی بی شہید کا تدکرہ کرتے ہیں تو دوسری طرف دشمنوں سے اتحاد بناتے ہیں۔

خیال رہے  سابق اسپیکز قومی سمبلی فہمیدہ مرزا نے  پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے  کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کے منشور میں اب روٹی کپڑا اور مکان نہیں رہا، پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر پر الیکشن نہیں لڑوں گی، پارٹی کو ٹکٹ کے لیے درخواست بھی نہیں دوں گی۔

About author
Profile photo of راوا ڈیسک

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *