ونسٹن چرچل کے جرائم

23 views

ونسٹن چرچل

برطانوی سیاستدان ۔ لارڈ رنڈولف چرچل کا بڑا لڑکا۔ چرچل کی ماں جینی امریکی یہودی تھی۔ ہیرو اور سنڈھرسٹ میں تعلیم پائی۔ ہندوستان کی شمال مغربی سرحد اور پھر جنوبی افریقا میں سپاہی اور اخباری نمائندہ رہا۔ بوئروں کی جنگ میں گرفتار ہوا۔ مگر بچ نکلا۔ 1901ء میں پہلی بار پارلیمنٹ کا رکن منتخب ہوا۔ اور مختلف عہدوں پرفائز رہا۔
نو آبادیوں کا نائب سیکرٹری۔1905ء تا 1908ء
صدر بورڈ آف ٹریڈ۔ 1908ء تا 1910ء
ہوم سیکرٹری۔1910ء تا 1911ء
ناظم اعلی امارت بحری۔ 1911ء تا 1915ء
دوبارہ ۔ 1939ء تا 1940ء
وزیر اسلحہ۔ 1917ء
وزیر جنگ ۔ 1918ء تا 1921ء
وزیر فضائیہ۔1919ء تا 1921ء
وزیر خزانہ۔ 1924ء تا 1929ء
درہ دانیال کی مہم کی ناکامی کے بعد سیاست سے کنارہ کش ہوگیا۔

چرچل سخت متعصب شخص تھا، فلسطینی قوم کو اپنے ملک فلسطین سے بے دخل کرنے اور امریکی مقامی باشندوں کے مغربی استحصال پر چرچل کا بیان

میں یہ تسلیم نہیں کرتا کہ کتا اپنے ڈربہ کا مالک ہوتا ہے خواہ وہ اس ڈربے میں کافی عرصے سے رہ رہا ہو۔ مثال کے طور پر میں یہ تسلیم نہیں کرتا کہ امریکہ میں قدیم باسیوں (ریڈ انڈین) یا آسٹریلیا کے کالے قدیم باسیوں کے ساتھ کوئی بڑی زیادتی ہوئی ہے۔ میں یہ تسلیم نہیں کرتا کہ ایک طاقتور نسل، ایک بہتر نسل یا ایک عقل مند نسل نے آ کران کی زمین پر قبضہ کر لیا تو کوئی ظلم ہوا۔

بنگال کے قحط کے بارے میں ونسٹن چرچل نے کہا تھا
مجھے ہندوستانیوں سے نفرت ہے۔یہ جنگلی لوگ ہیں اور ان کا مذہب بھی جنگلی ہے۔ قحط ان کی اپنی غلطی ہے کیونکہ وہ خرگوشوں کی طرح آبادی بڑھاتے ہیں

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

One thought on “ونسٹن چرچل کے جرائم”

Comments
  1. Khawajasarfaraz says:

    Very interested

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *