پاک ۔ ایران سرحد پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 2 پاکستانی ہلاک

پاک ۔ ایران سرحد پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 2 پاکستانی ہلاک

23 views

پاک ۔ ایران سرحد پر ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 2 پاکستانی ہلاک

غیر قانونی طور پر پاک ۔ ایران سرحد پار کرنے والے دو پاکستانی ایرانی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔

ضلع گوادر کے  انتظامی ذرائع کے مطابق  2 پاکستانی شہری غیر قانونی طور پر ایران میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے اور اس دوران ایرانی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔

فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے بنوں سے تھا، جن کی لاشیں گوادر کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال (ڈی ایچ کیو) منتقل کی گئیں۔

دوسری جانب لیویز نے پنجاب سے ایران میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 5 افراد کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *