پاکستانی تاریخ کے سب سے  بڑے اور مہنگے انتخابات کی تیاریاں

پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے اور مہنگے انتخابات کی تیاریاں

12 views

.پاکستانی تاریخ کے سب سے بڑے اور مہنگے ترین الیکشن آپریشن کی تیاریاں شروع کی جاچکیں ہیں

آٹھ لاکھ  سے زائد پولنگ اسٹاف کے ذریعے 10کروڑ سے زائد پاکستانی ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کرکے نئی قیادت کا انتخاب کرینگے

الیکشن انتظامات پر20ارب رورپے خرچ ہونگے

سو ارب روپے کی لاگت سے 20کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز کی طباعت کے لئے کاغذ کی خریداری مکمل کرلی گئی ۔ جسے کڑی نگرانی میں پاک فوج کے ادارے نیشنل سیکیورٹی کمپنی کراچی سے پرنٹ کرایا جائے گا

بیلٹ پیپر ز پرنٹنگ کارپوریشن آف پاکستان اور پوسٹل کارپوریشن کے پرنٹنگ پریس سے بھی پرنٹ ہونگے

بیلٹ پیپرز کی جعلسازی ناممکن ہوگی ۔ اس میں واٹر مارک اور خصوصی فیچرزرکھے گئے ہیں۔ جدید ترین اور مہنگی ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے

 الیکشن کمیشن نے نئے انتخابات میں الیکڑانک ووٹنگ کو ناقابل عمل قرار دیا ہے۔

 کمیشن کے ریکارڈ کے مطابق ملک کی 60فیصد آباد ی ان پڑھ ہے جو الیکڑانک سسٹم کو سمجھنے سے قاصر ہیں

بڑی تعداد میں لوگ مزدور پیشہ اور زراعت کے سخت کام سے منسلک ہیں جن کے انگوٹھوں کے نشانات نادرا کا سسٹم ٹریس نہیں کرسکتا ۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *