کوئی سیاسی بات نہیں ہوگی، قوم بیگم کلثوم نواز کی صحت کیلئے دعا کرے

کوئی سیاسی بات نہیں ہوگی، قوم بیگم کلثوم نواز کی صحت کیلئے دعا کرے

14 views

نواز شریف ، مریم نواز اور نواسی کے ہمراہ لندن پہنچ گئے ہیں۔ لندن پہنچتے ہی نواز شریف اور مریم نوازنے اسپتال میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔

مریم نواز نے والدہ سے ملاقات کی تصاویر ٹوئٹر پر شیئر کیں اور کہا کہ 5 ماہ کے طویل عرصے کے بعد والدہ سے ملاقات ہوئی ہے اور وہ بہت کمزور دکھائی دے رہی ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ وہ سیاسی گفتگو نہیں کریں گے اور لندن میں کب تک قیام  کریں گے اس حوالے سے کل تک پتا چل جائے گا۔

یاد رہے کہ شریف خاندان کے خلاف اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت 23 اپریل کے لیے مقرر ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے ٹکٹ پر واپسی کی تاریخ 22 اپریل درج تھی جب کہ لندن روانگی سے قبل مریم نواز کا اپنے ٹوئٹر بیان میں کہنا تھا کہ اگر حاضری سے اسثنیٰ نہ ملا تو وہ آئندہ سماعت سے پہلے واپس آجائیں گے۔

ادھر لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال نہیں کیا۔واضح رہے کہ میڈیا میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ لندن میں مقیم پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نے ایئر پورٹ پر سابق وزیر اعظم نواز شریف کا استقبال کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *