جگر کا خیال رکھیں

جگر کا خیال رکھیں

36 views

جگر کیا ہے

liver1

جگر ہمارے جسم کا دوسرا بڑا اور ٹھوس عضو ہے جس کا وزن 1 سے ڈیڑھ کلو گرام تک ہوتا ہے- جگر ہمارے جسم میں دائیں جانب پیٹ کے اوپر اور پسلیوں کے پیچھے ہوتا ہے – جگر وہ تمام غذاجو ہم کھاتے ہیں اسے توانائی میں تبدیل کردیتا ہے جبکہ یہ توانائی ہمارے جسم کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے۔

جگر کیوں ضروری ہے

جسم سے زہریلے مواد کو خارج کرنے کے لیے جگر بہت اہم ہوتا ہے جو نہ صرف خون کو فلٹر کرنے بلکہ ہارمونز بنانے، توانائی ذخیرہ کرنے اور ایسے اجزاءکو بنانے کا کام بھی کرتا ہے جو معدے کو غذا ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔ اور یہ محض جگر کے ضروری افعال میں سے چند کا ذکر ہے۔ انسانی جسم کی صحت کے لیے جگر بہت اہم ہوتا ہے اور اس میں معمولی خرابی بھی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے

 جگر کے امراض کی علامات

زرد آنکھیں یا جلد

جب جسم خون کے پرانے خلیات کو توڑتا ہے تو اس کے نتیجے میں ایک زرد کا مرکب بنتا ہے جسے bilirubin کہا جاتا ہے، صحت مند جگر کو اس مرکب کو تلف کرنے میں کسی مسئلے کا سامنا نہیں ہوتا، تاہم اگر وہ بیمار ہو تو یہ زرد مرکب خون میں جمع ہونے لگتا ہے جس کے نتیجے میں جلد اور آنکھوں کی رنگ زرد ہونے لگتے ہیں، اسے یرقان بھی کہا جاتا ہے، گہرے رنگ کا پیشاب بھی اس کی ایک علامت ہے۔

جوڑوں میں درد

جوڑوں کے جیسا درد، قے، متلی، تھکاوٹ اور بھوک ختم ہوجانا سب جگر کے امراض کی نشانیاں ہیں، خاص طور پر آٹو میون ہیپاٹائٹس کی، ہیپاٹائٹس کی اس قسم میں جسم کا دفاعی نظام غلطی سے جگر کے خلیات اور ٹشوز پر حملہ آور ہوجاتا ہے، یہ مردوں کے مقابلے میں خواتین میں زیادہ عام ہوتا ہے۔

جلد پر دھبے

اگر جگر خون کو مناسب طریقے سے صاف نہ کریں تو جلد کی سطح پر دھبے بننے لگتے ہیں، اس طرح کے دھبے کسی مکڑی کی طرح نظر آتے ہیں، جو عام طور پر سینے اور دھڑ پر نمایاں ہوتے ہیں۔

ذہنی الجھن

بیمار جگر خون اور دماغ میں کاپر کے جمع ہونے کی اجازت دے دیتا ہے، جس کے نتیجے میں الزائمر جیسی ذہنی الجھن کا سامنا ہوتا ہے، اس طرح کی الجھن جگر کے امراض کی ایڈوانس سطح کی نشانی سمجھی جاتی ے، یعنی یہ پہلی یا واحدعلامت نہیں جو جگر کی بیماری کی صورت میں ظاہر ہوتی ہے۔

مسلز کی کمزوری

پھولی ہوئی توند یا پیر کے ساتھ کمزور بازو اور ٹانگیں جسم میں سیال کے عدم توازن کا باعث بنتے ہیں جو کہ جگر کی بیماری کا نیتجہ ہوتا ہے، مسلز کی یہ کمزوری بھی جگر کی ایڈوانس اسٹیج کی علامت ہے

جگر کے امراض سے حفاظت

جگر کو مختلف امراض اور مسائل سے بچانے کے لیے مندرجہ ذیل حفاظتی تدابیر اپنانے کی ضروت ہے۔

صحت مندانہ طرز زندگی اپنایا جائے۔

گوشت، پھل، سبزی، اور ڈیری غذائیں متوازن طریقے سے کھائی جائیں تاکہ جسم کی تمام غذائی ضروریات پوری ہوں۔

خون کی منتقلی کے دوران نہایت احتیاط برتی جائے ورنہ یہ ہیپاٹائٹس کا سبب بن سکتا ہے۔

جسمانی صفائی کا خیال رکھا جائے۔

گھر سے دور ہوتے ہوئے نلکے کا پانی پینے سے گریز کیا جائے۔

تمباکو نوشی، شراب نوشی اور دیگر اقسام کی منشیات سے گریز کیا جائے۔

ورزش کو زندگی کا معمول بنایا جائے۔


جگر کو خرابی سے بچانے والی غذائیں

ان غذاؤں کا باقاعدگی سے استعمال آپ کے جگر کو مختلف بیماریوں سے بچا کر انہیں صحت مند اور فعال رکھتا ہے۔

لہسن

چقندر

سبز چائے

لیموں

ہلدی

اخروٹ

ان تمام غذاؤں میں موجود اجزا بشمول وٹامن سی، فیٹی ایسڈز، اینٹی آکسیڈنٹس، اور انزائم وغیرہ جگر کی صفائی کر کے اس کی کارکردگی میں اضافہ کرتے ہیں اور مختلف خرابیوں سے بچاتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *