اورکتنی خواتین حقیقت بتائیں؟مجھےتعدادبتائیں؟میشا شفیع کا شکوہ

اورکتنی خواتین حقیقت بتائیں؟مجھےتعدادبتائیں؟میشا شفیع کا شکوہ

37 views

اورکتنی خواتین حقیقت بتائیں؟مجھےتعدادبتائیں؟میشا شفیع کا شکوہ

گزشتہ دنوں مشہور ماڈل و گلوکارہ نے معروف پاپ سنگر علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا تھا جس تائید و تنقید میں دیگر خواتین نے اپنی آراء کا اظہار سوشل میڈیا پر کیا۔

ماڈل اور گلوکارہ میشا شفیع نے ایک بار پھر الزام دہراتے ہوئے کہا ہے کہ صرف علی ظفر نے مجھے ہراساں کیا۔

میشا نے کہا کہ مزید6 خواتین کابھی علی ظفرکےخلاف سامنے آنا کافی نہیں؟ انہوں نے شکوہ کیا کہ کتنی خواتین سامنے آکر حقیقت بتائیں؟مجھےتعدادبتائیں؟

واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے گزشتہ دنوں معروف گلوکار اور اداکارعلی ظفر پر اُنہیں جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا۔

بعد ازاں جواب میں علی ظفر نے گلوکارہ میشا شفیع کے نام ہتک عزت کا نوٹس بھجوایا جس میں میشا شفیع سے معافی مانگنے کا مطالبہ یا بصورت دیگر ہرجانہ ادا کرنے کا کہا گیا ہے۔

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *