ہمارے جوان دہشت گردی کے خلاف بہادری سے جنگ لڑ رہے ہیں، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے سرفراز بگٹی

15 views

: وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ہمارے جوان دہشت گردی کے خلاف بہادری سے جنگ لڑ رہے ہیں، اپنی جانوں پر کھیل کر بلوچستان کے لوگوں کو آنچ نہیں آنے دیں گے، دہشت گردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، کوئٹہ میں ہونے والے حملے سے متعلق سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ 5 دہشت گردوں نے ایف سی مدد گار سینٹر پر حملہ کیا، پہلے دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی سینٹر کے گیٹ سے ٹکرائی، دہشتگرد دستی بم کے حملے اور فائرنگ کر کے اندر داخل ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ تمام دہشت گردوں کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار زخمی بھی ہوئے اور ایک سیکیورٹی اہلکار کی حالت نازک ہے تاہم آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *