انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے صوبوں کے چیف سیکریٹری اور پولیس کے سربرہان تبدیل۔

انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے صوبوں کے چیف سیکریٹری اور پولیس کے سربرہان تبدیل۔

8 views

انتخابات کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے صوبوں کے چیف سیکریٹری اور پولیس کے سربرہان تبدیل۔

نگران حکومت نے ملک میں پچیس جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے انعقاد کو صاف اور شفاف بنانے کے لیے چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریوں اور پولیس کے سربرہان کو تبدیل کر دیا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے ‘الیکشن کمیشن آف پاکستان اور متعلقہ حکومتوں سے مشاورت کے ساتھ کے بعد ان اہم انتظامی عہدوں پر موجود افسران کو تبدیل کر کے ان کی جگہ نئے افسران کو تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر اعظم کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق یہ فیصلہ ملک میں شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کو یقینی بنانے کے مقصد سے کیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق اکبرحسین درانی کو چیف سیکریٹری پنجاب، اعظم سلیمان خان کو سندھ، نوید کامران بلوچ کو خیبرپختونخوا اور اختر نذیر کو بلوچستان کا چیف سیکریٹری تعینات کردیا گیا۔

تمام صوبوں کے آئی جی پولیس کی نئی تعیناتیوں کے مطابق ڈاکٹر کلیم امام کو پنجاب، امجد جاوید سلیمی کو سندھ، محمد طاہر کو کے پی اور محسن حسن بٹ کو بلوچستان کا نیا آئی جی تعینات کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ یعنی ای سی ایل میں ڈالے جانے سے متعلق معاملہ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو بھیج دیا ہے۔

کمیٹی سے سفارشات طلب کرنے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت نگران وزیر اعظم ناصر الملک نے کی۔

تین رکنی ذیلی کمیٹی کے ممبران میں نگراں وزیر داخلہ، وزیر خزانہ اور وزیر قانون و انصاف شامل ہیں۔ نگراں وزیر داخلہ کے مطابق انہیں گذشتہ روز نیب کی جانب سے نواز شریف اور ان کے اہلخانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق درخواست موصول ہوئی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *