سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز  لندن روانہ

سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ

17 views

سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز لندن روانہ ہوگئے۔

سابق وزیراعظم غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے براستہ دوحا لندن پہنچیں گے جہاں وہ اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں  گے وہ وہاں پر ڈاکٹروں کے ساتھ  کلثوم نواز کی طبیعت کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے اور ایک ہفتے کے بعد نواز شریف اور مریم نواز وطن واپس لوٹیں گے۔

جاتی امراء سے ایئرپورٹ روانگی کے موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد انہیں روانہ کیا اور گاڑی پر پھول کی پتیاں بھی نچھاور کیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف لندن میں ایک ہفتہ قیام کریں گے اور عید کے بعد وطن واپس آئیں گے جب کہ احتساب عدالت نے انہیں آج حاضری سے استثنیٰ دے رکھا ہے۔

روانگی کے موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ والدہ سے ملنے کے لیے بے تاب ہوں، لندن سے آئندہ ہفتے واپسی ہوگی۔

مریم نواز نے والدہ کی صحتیابی کے لیے دعا کی درخواست کی اور عید کے موقع پر سب کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *