کم از کم عمرہ تو اپنے پلے سے کر لو:خواجہ آصف کا تیر نشانے پر

کم از کم عمرہ تو اپنے پلے سے کر لو:خواجہ آصف کا تیر نشانے پر

5 views

سابق وزیر خارجہ اور ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر نام لیے بغیر ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔

اپنے   ٹوئٹر پر جاری پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’کم از کم عمرہ تو اپنے پلے سے کر لو،مفت بری کی بھی انتہا ہے

خواجہ آصف نے پنجابی میں مزید لکھا کہ ’خرچے واسطے بندہ وی نال، ای سی ایل سے فارغ کروا کے، اینی وڈی چول وی شاید ہی کوئی اور ہو‘۔

خیال رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی اہلیہ اور قریبی دوست زلفی بخاری کے ہمراہ گزشتہ دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

زلفی بخاری کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہونا تھا اور ایف آئی اے حکام نے انہیں نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث روک دیا تھا۔

زلفی بخاری نے اپنا نام نکلوانے کے لیے کافی تگ و دو کی اور وزارت داخلہ کے حکام سے اجازت ملنے پر وہ عمران خان کے ساتھ سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

ذرئع کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ نے زلفی بخاری کو چھ دن کے لیے عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ سعودی عرب سے رات وطن واپس پہنچ گئے ہیں

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *