کنگ شاہ رخ خان اور بادشاہ خان سلمان خان کی پرستاروں کو  عید کی مبارکباد

کنگ شاہ رخ خان اور بادشاہ خان سلمان خان کی پرستاروں کو عید کی مبارکباد

9 views

کنگ شاہ رخ خان اور بادشاہ خان سلمان خان کی پرستاروں کو  عید کی مبارکباد

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور سلمان خان نے عید کے موقع پر اپنے چاہنے والوں کو فلم ’زیرو‘کے ٹیزر کے ذریعے عید کا تحفہ دیا ہے۔

شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پرفلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے تمام لوگوں کو عید کی مارکباد دیتے ہوئے لکھا ’’یہ لو یہ لو۔۔ آنند لال رائے کی طرف سے اس بارعید کا میٹھا بہت تیزہے، لہٰذا میری اورفلم’زیرو‘کی پوری ٹیم کی طرف سے تمام لوگوں کو عید کی مبارکباد، میں آپ سب سے بے حد محبت کرتا ہوں اورامید کرتاہوں آپ کو فلم پسند آئے گی‘‘۔

تقریباً ایک منٹ کے ٹیزر میں شاہ رخ خان اور سلمان خان ایک دوسرے کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آرہے ہیں۔ جب کہ ان کے ارد گرد موجود سیکڑوں لوگوں کا ہجوم دونوں کو ڈانس کرتے دیکھ کر چیخ چیخ کر ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

ٹیزرمیں شاہ رخ خان کترینہ کیف کی تصویر والی ٹی شرٹ پہنے نظر آرہے ہیں جب کہ سلمان خان شاہ رخ خان کو کہہ رہے ہیں جس کے پیچھے لگ جاتے ہو اس کی زندگی بنادیتے ہو۔

یاد رہے کہ فلم ’زیرو‘میں شاہ رخ خان بونے کاکردار اداکررہے ہیں۔

ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم’زیرو‘میں شاہ رخ خان کے ہمراہ اداکارہ کترینہ کیف اورانوشکا شرما مرکزی کردار میں نظر آئیں گی،

فلم 21 دسمبر2018کونمائش کے لیے پیش کی جائےگی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *