عید کا تہوار ایک روایت الگ الگ ، کہاں کیسے عید منائی جاتی ہے

عید کا تہوار ایک روایت الگ الگ ، کہاں کیسے عید منائی جاتی ہے

20 views

29۔

عید کا تہوار ایک روایت الگ الگ ، کہاں کیسے عید منائی جاتی ہے

سرحدیں رسم و رواج اور روایت تبدیل کر دیتیں ہیں

تہوار ایک ہوتے ہیں، روایت اور خوشی کا انداز بدل جاتا ہے

عید الفطر مسلمانوں کی کے لئے روزے کے صبر کا اجر ہے

دنیا  کے مختلف  حصوں میں عید کے روایتی اور جداگانہ رنگوں کی تفصیل

پاکستان

 عید کے دن  لوگ نماز سے قبل مستحقین میں صدقۂ فطر کی ادائیگی کرتے ہیں۔

eid1

عیدی ہمارے ملک پاکستان کی خاص روایت ہے۔

eid2

 عید کے موقع پر کئی روز تک تعطیلات ہوتی ہیں۔

eid4

 مہینہ بھر دعوتوں کی شکل میں ملنا جلنا جاری رہتا ہے۔

بچے آپس میں عید کارڈز کا تبادلہ کرتے ہیں ۔

سعودی عرب

لوگ عید کے روز بڑی مقدار میں چاول اور دوسری اجناس خریدتے ہیں جو وہ غریب خاندانوں کے گھروں کے باہر چھوڑ آتے ہیں۔

eid

سعودی عرب میں نمازِ عید کے بعد سب خاندان آبائی گھروں میں جمع ہوتے ہیں۔

eid5

بچوں کو تحفوں سے بھرے بیگ دیے جاتے ہیں۔

eid

تیونس

تیونس میں عید الفطرپرصرف عید کے پہلے اور دوسرے روزچھٹی ہوتی ہے۔

tunisia1

 تواضع کے لیے خاص کوکیز بنائے جاتے ہیں جن میں ترکی کی روایتی مٹھائی اور کئی طرح کے کیک بھی شامل ہوتے ہیں۔

tunisia

عید کے دن رقص و موسیقی کی محافل سجائی جاتی ہیں جب کہ تحفے تحائف دینے کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے۔

بنگلہ دیش

بنگلہ دیش میں بھی عید کا تہوار تین روز تک منایا جاتا ہے اور سرکاری چھٹیاں دی جاتی ہیں۔

eid6

عید پر نئے لباس پہنے جاتے ہیں اور خواتین اپنا ایک ہاتھ مہندی سے سجاتی ہیں۔

افغانستان

پشتو بولنے والی برادری عید کو ‘کوچنائی اختر’ پکارتے ہیں۔

afghanistan

مہمانوں کی تواضع کرنے کے لیے جلیبیاں اور کیک بانٹا جاتا ہے جسے ‘واکلچہ’ کہا جاتاہے۔

افغانی عید کے پہلے دن اپنے گھروں پر پورے خاندان کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

ملائیشیا

ملائیشیا میں عید کا مقامی نام ہاری ریا عیدالفطری ہے جس کا مطلب ہے کہ منانے والا دن۔

singapore-tourism-board

 ملائیشیا میں عید کے دن لوگ خصوصی لباس زیب تن کرتے ہیں۔

 گھروں کے دروازے ہمیشہ کھلے رکھے جاتے ہیں تاکہ خاندان، ہمسائے اور دوسرے ملنے والے لوگ آ جا سکیں۔

malysia

 عید پر روایتی آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا جاتا ہے جس میں چین سے خصوصی طور پر منگوائے گئے کریکرز استعمال کیے جاتے ہیں۔

ملائیشیا میں عید کے موقع پر بچوں کو عیدی دی جاتی ہے جیسے ‘دوت رایا’ کہا جاتا ہے۔

امریکہ

امریکہ میں مسلمان عید کی نماز کی ادائیگی کے لیے اسلامک سینٹرز میں اکٹھے ہوتے ہیں۔

مختلف نسلوں اور ثقافتوں کے حامل مسلمان مل کر خدا کے حضور سجدہ بسجود ہو کر شکر ادا کرتے ہیں۔

Eid greetings, which wish wellness for the year, make up decorations around sweets and Arabic coffee at the home of the Yemeni-American Muslim Udayni family on the Eid al-Fitr holiday in Brooklyn, New York, U.S., on June 25, 2017.  REUTERS/Kholood Eid

Eid greetings, which wish wellness for the year, make up decorations around sweets and Arabic coffee at the home of the Yemeni-American Muslim Udayni family on the Eid al-Fitr holiday in Brooklyn, New York, U.S., on June 25, 2017. REUTERS/Kholood Eid

 مخیر حضرات اس بابرکت موقع پر بڑی بڑی پارٹیوں کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔

Yemeni-American Muslim Abdul Udayni (L) helps his sister Hajar Udayni prepare a breakfast feast to celebrate the Eid al-Fitr holiday in Brooklyn, New York, U.S., on June 25, 2017.  REUTERS/Kholood Eid

Yemeni-American Muslim Abdul Udayni (L) helps his sister Hajar Udayni prepare a breakfast feast to celebrate the Eid al-Fitr holiday in Brooklyn, New York, U.S., on June 25, 2017. REUTERS/Kholood Eid

 ان کے علاوہ اسلامک سینٹرز میں عید ملن پارٹیوں کا انعقاد ہوتا ہے

چین

عید کے روز مسلم اکثریتی علاقوں میں سرکاری چھٹی ہوتی ہیں۔

china2

ان علاقوں کے رہائشی مذہب سے بالاتر ہو کر ایک سے تین روز تک کی سرکاری چھٹی کر سکتے ہیں۔

انڈونیشیا

انڈونیشیا میں اس عید کو عیدالفطری او’ لیباران بھی کہا جاتا ہے۔

idul fitri 030

اس موقع پر پرانی تلخیوں کو ختم کرنے کے لیے بزرگوں سے معافیاں مانگی جاتی

عید سے قبل رات کو ‘تیکرائن’ کہا جاتا ہے۔

eid11

 اس رات لوگوں کے ماشاءاللہ کہنے سے ماحول گونج اٹھتا ہے۔

 جبکہ گلیوں بازاروں میں نعرۂ تکبیر بھی لگائے جاتے ہیں۔

 اس موقع پر دیئے بھی جلائے جاتے ہیں جو بہت خوبصورت نظارہ پیش کرتے ہیں۔

 انڈونیشیاء میں عید نہ صرف خوشیاں منانے کا نام ہے بلکہ اس میں پرانے گناہوں اور دشمنوں کو بھی معافی طلب کر کے امن کا راستہ ہموار کیا جاتا ہے

نائیجریا

نائیجیریا میں عید کو ‘چھوٹی صلوة’ کانام دیا جاتا ہے۔

eid13

 اور لوگ مل کر اس دن کو مناتے ہیں، اس موقع پر تین دن کی تعطیلات بھی دی جاتی ہیں۔

آسٹریلیا

عید الفطر کے موقع پر مسلمانوں کو ایک دن کی خصوصی چھٹی بھی دی جاتی ہے۔

eid16

سڈنی میں 1987 سے عید الفطر کو کثیرالثقافتی فیسٹیول کے طور پر منایا جاتا ہے اور لاکھوں مسلم و غیر مسلم افراد ملک کر اسے مناتے ہیں۔

اب یہ سلسلہ آسٹریلیا کے مختلف شہروں تک پھیل چکا ہے اور سب سے بڑا عید میلہ میلبورن میں لگایا جاتا ہے جو ایک ہفتے تک جاری رہتا ہے۔

ترکی

ترکی میں عید کے موقع پر قومی چھٹی ہوتی ہے۔

eid-meal-adana

 ترکی میں بزرگوں کے دائیں ہاتھ کو بوسہ دے کر ان کی تکریم کی جاتی ہے۔

turkey2

 عید کے موقع پر ترک لوگ بکلاوا نامی مٹھائی تقسیم کرتے ہیں، اس کے علاوہ چاکلیٹس اور رقم بھی تحائف کی صورت تقسیم کی جاتی ہیں۔

میانمار

میانمار کے مسلمان صرف ایک دن کی عید مناتے ہیں۔

 جو اسے عید نئی (عید کا دن)، عید کا لے (چھوٹی عید) یا شائی مائی عید ( میٹھی عید) کہتے ہیں۔

eid-getty

 رمضان المبارک کے دوران برمی مسلم نوجوان گائیکی کی ٹیمیں تشکیل دیتے ہیں جنہیں ‘جاگو’ کہا جاتا ہے۔

 جاگو ٹیمیں ماﺅتھ آرگن استعمال کر کے سحری کے دوران لوگوں کو اٹھاتے ہیں۔

 یہ عید کے روز ہر گھر پر دستک دیتے ہیں جہاں سے وہ عیدی لیتے ہیں۔

کوئی رویت ہلال کمیٹی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر الگ الگ اوقات میں عید منائی جاتی ہے۔

برطانیہ

مقامی دفاتر اور اسکولوں میں مسلم برادری کو حاضری سے استثنیٰ دیا جاتا ہے۔

eidinthesquare-2x1

اس موقع پر جنوبی ایشیائی مرد جبہ اور شیروانی میں ملبوس نظر آتے ہیں۔

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *