برطانیہ اور یورپی یونین تعلقات،برطانوی پالیسی کا اعلان کردیا

برطانیہ اور یورپی یونین تعلقات،برطانوی پالیسی کا اعلان کردیا

33 views

برطانیہ اور یورپی یونین تعلقات،برطانوی پالیسی کا اعلان کردیا

برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے کی جانب سے بریگزٹ کے بعد یورپی یونین سے تعلقات کے حوالے سے تحریری دستاویز جاری کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے نے بریگزٹ کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین کے باہمی تعلقات کے بارے میں اپنی حکومتی ترجیحات پر مشتمل ایک تحریری دستاویز شائع کی ہے جس میں مکمل تفصیلات موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس دستاویز کو برطانیہ کی خارجہ اور تجارتی پالیسی میں گذشتہ کئی عشروں کے دوران آنے والی سب سے بڑی تبدیلی بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ بورس جانسن کے مستعفی ہونے پر جیریمی ہنٹ کا بطور وزیر خارجہ تقرر کیا گیا ہے، بورس جانسن بریگزٹ معاملے پر اختلافات کے باعث وزارت سے مستعفی ہوئے تھے وہ یورپی اتحاد سے برطانیہ کے اخراج کی تحریک کے پُرزور حامی تھے۔

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *