فیس بک پر جرمانہ عائد کردیاگیا

فیس بک پر جرمانہ عائد کردیاگیا

39 views

 فیس بک پر جرمانہ عائد کردیا گیا

برطانیہ کے سرکاری ادارے نے کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل کیس کی تحقیقات کرنے کے بعد فیس بک پرجرمانہ عائد کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ برطانوی حکومت کی جانب سے کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل کی تحقیقات کے بعد فیس بک کو صارفین کے ڈیٹا کی حفاظت نہ کرنے کے جرم میں 6 لاکھ 63 ہزار ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

فیس بک کواس طرح کی صورتحال کا سامنا پہلی بار ہے جب 6 لاکھ 63 ہزار ڈالرز جرمانہ ادا کرنے کی سزا کا اعلان کیا گیا ہے۔

کہا جارہا ہےکہ فیس بک انتظامیہ کے لیے مذکوہ جرمانہ ادا کرنا کوئی بڑی بات نہیں کیوں کہ سماجی رابطے کی ویب سایٹ ہر سات منٹ میں 6 لاکھ ڈالرز سے زائد کی رقم کما لیتی ہے، تاہم حکام کا کہنا ہے کہ کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل کے حوالے یہ سزا کا آغاز ہے۔

خیال رہے کہ چند ماہ قبل سامنے آنے والے کیمبرج اینالیٹیکا اسکینڈل کے بعد سماجی رابطے کی ویب سایٹ کو کافی بدنامی کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کی ساکھ کو بھی بہت نقصان پہنچا تھا۔ فیس بک کے حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی تھی اور ساتھ ساتھ مارک زکربرگ کو بھی امریکا کی قانون ساز اسمبلی میں پیش ہونا پڑا تھا۔

خیال رہے کہ برطانوی اور امریکی میڈیا کے مطابق سال 2014 میں کیمبرج اینالیٹیکا نے مبینہ طور پر ایک سافٹ ویئر کے ذریعے فیس بک استعمال کرنے والے 5 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کیا۔

کیمبرج اینالیٹیکا، ایک برطانوی کمپنی تھی، جسے 2016 کے امریکی صدارتی انتخابات کے دوران دولت مند ریپبلکن ڈونرز کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لیے سرمایہ فراہم کیا گیا۔

 فیس بک صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے والی کیمبرج اینالیٹیکا کمپنی نے تحقیقاتی ادارے کو بتایا کہ کمپنی نے 8 کروڑ 70 لاکھ صارفین تک غیر قانونی طور پر رسائی حاصل کرلی تھی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ حکومت نے تاحال صرف سزا کا اعلان کیا ہے، تاہم فیس بک کو تحقیقات کے حوالے سے اپنا مؤقف پیش کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جس کے بعد جرمانے کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *