مچھر کے کاٹے سےضلع خیبر میں لیشمینیا وبائی صورت اختیار، 25 ہزار مریض  

مچھر کے کاٹے سےضلع خیبر میں لیشمینیا وبائی صورت اختیار، 25 ہزار مریض  

58 views

مچھر کے کاٹے سےضلع خیبر میں لیشمینیا وبائی صورت اختیار، 25 ہزار مریض

ضلع خیبر میں لیشمینیا کی بیماری وبائی صورت اختیار کرگئی ہے، رواں سال مریضوں کی تعداد 25ہزار سے بڑھ گئی ہے۔

سینڈ فلائی نامی مچھر کے کاٹنےسے انسانی جسم پر پیدا ہونے والا یہ زخم لیشمینیا کہلاتا ہے، یہ موذی مرض ضلع خیبرمیں وبائی صورت اختیار کرگیا ہے۔

محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس لیشمینیا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 25 ہزار سےتجاوز کرگئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ علاج کے لیے فاٹا سیکریٹریٹ کی جانب سے انجکشن، کیپسول اور تھرمومیڈ مشین ہنگامی بنیادوں پر فراہم کی گئی ہے، تاہم مریض میسر سہولتیں ناکافی سمجھتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق لیشمینیا مرض کے روک تھام کے لے حفظانِ صحت کے اصولوں سے آگاہی لازمی ہے، جس پر عمل درآمدکرکے اس موذی مرض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *