ایڈز میں متبلاء خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد، حیدرآباد میں تعداد 70 سے بڑھنے کا خدشہ

ایڈز میں متبلاء خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد، حیدرآباد میں تعداد 70 سے بڑھنے کا خدشہ

49 views

ایڈز میں متبلاءخواتین اور بچوں کی بڑی تعداد، حیدرآباد میں تعداد 70 سے بڑھنے کا خدشہ

حیدر آباد کے ایک علاقےسے ٹیسٹ کے ذریعے پے در پے 70 سے زائد ایڈز کے کیسز سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔

  ذرائع کے مطابق نواحی علاقے یو سی بارچانی کے چھ دیہاتوں میں ایڈز کے کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ مریضوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

کوآرڈیننر ایڈز کنٹرول پروگرام اسد کھتری کے مطابق 31 اگست سے 6 ستمبر تک محکمہ صحت نے 1123 افراد کی سکریننگ کی ہے جن میں سے مزید 22 کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بیشتر مریضوں کا باقاعدہ علاج جاری ہے۔

ادھر علاقہ مکینوں نے ایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے مزید لوگوں کے سکریننگ ٹیسٹ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں سینٹر ہونے کے باوجود ایڈز کے مریض کراچی سے علاج کروانے مجبور ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *