می ٹومہم : بالی ووڈ کے صف اول کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی بھی بچ نہ سکے

می ٹومہم : بالی ووڈ کے صف اول کے ہدایت کار راج کمار ہیرانی بھی بچ نہ سکے

7 views

منابھائی ایم بی بی ایس‘،’پی کے‘ اور’سنجو‘جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے بالی ووڈ کے صف اول کے ہدایت کار راجمکار ہیرانی بھی جنسی ہراسانی کی زد میں آگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے راجکمار ہیرانی پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ

ہیرانی نے انہیں فلم’’سنجو‘‘کی تیاری کے دوران  تقریباً 6 ماہ تک ایک سے زائد بار جنسی طور پر ہراساں کیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ  ہراسانی کاالزام عائد کرنے والی خاتون نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کے بارے میں ہیرانی

ان کے ساتھی ہدایت کار ودھو ونود چوپڑا اور ان کی اہلیہ کو مشترکہ طور پر ایک ای میل بھیجی ہے۔

 

 ہدایتکار کی جانب سے ایک باقائدہ بیان جاری کیا گیا ہے کہ جس میں ان کا کہنا ہے کہ 2 ماہ قبل جب یہ الزامات عائد کیے گئے

تو میں بہت زیادہ حیران ہوگیا تھا، جس پرمیں نے فیصلہ کیا تھا کہ اس معاملے کو کسی قانونی کمیٹی کے نوٹس میں لانا چاہیئے

لیکن الزام لگانے والی نے کسی بھی کمیٹی کا نہیں بلکہ اب میڈیا کا سہارا لیا۔

ہدایتکارنے کہا کہ یہ سب بد قسمتی سے انڈسٹری میں میری ساکھ اور شہرت کو تباہ کرنے کا واحد طریقہ ہے جس کی میں شعدید مذمت کرتا ہوں۔

 

 

 

خیال  رہے کہ بالی ووڈ میں ’’می ٹو‘‘مہم کے تحت جنسی ہراسانی کی زد میں بڑے بڑے نام  آئے ہیں

جن میں ساجد خان، انوملک اورناناپاٹیکر شامل ہیں اور اب اس فہرست میں راجکمار ہیرانی بھی شامل ہوگئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *