پولیو کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں : 8 بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق

پولیو کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں : 8 بڑے شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق

2 views

 پاکستان  انسداد پولیو پروگرام کے ترجمان بابر بن عطاکے مطابق  ملک میں پولیو کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں اس وقت  8 بڑے شہروں کے گٹر کے پانی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

جن  شہروں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے ان میں کراچی، پشاور، بنوں، لاہور، راولپنڈی، قلعہ عبداللہ، پشین اورکوئٹہ شامل ہیں۔

بابر بن عطا کا کہنا ہے کہ گٹر کے پانی میں وائرس کی تصدیق نشاندہی کرتی ہےکہ بچوں کو پولیو کا خطرہ ابھی بھی مو جود ہے۔

انسداد پولیو پرگرام کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہم پولیو کے خاتمے کے قریب پہنچ چکے ہیں والدین کو بھی چاہیے کہ اپنا کردار ادا کریں۔

 

 چند روز قبل ڈائریکٹر جنرل عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر ٹیڈروس نے اسلام آباد کے دورے کے دوران کہا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کو ہمیشہ کے لیے پولیو سے پاک کر دیا جائے۔

انہوں نے پولیو کے خاتمے کیلیے پاکستان کی کاوشوں کا قابل ستائش قرار دیا اور کہا کہ اس مہم میں پولیو ورکرز کی محنت قابل تعریف ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *