لوئی ویل ایئرپورٹ کا نام باکسنگ چیمپیئن محمد علی کے نام

لوئی ویل ایئرپورٹ کا نام باکسنگ چیمپیئن محمد علی کے نام

3 views

 امریکی ریاست کینٹکی کے حکام نے لوئی ویلانٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام تبدیل کرکے باکسنگ چیمپیئن محمد علی کے نام سے منسوب کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس حوالے سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز کے مطابق ایئرپورٹ انتظامیہ کے بورڈ نے بدھ (16 جنوری) کو ووٹنگ کے ذریعے یہ فیصلہ کیا۔

دی ہِل کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ حکام محمد علی کے اہل خانہ سے ان کا نام استعمال کرنے کی اجازت لینے کے حوالے سے کوشش کر رہے ہیں

تاہم ان کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ بس ہونے کو ہے۔

واضح رہے کہ باکسنگ چیمپیئن محمد علی 3 جون 2016 کو انتقال کرگئے تھے

لوئی ویل ان کا آبائی شہر ہے جہاں انہیں دفن کیا گیا۔

محمد علی نے اپنی باکسنگ کے ساتھ ساتھ اسلام قبول کرنے کے اپنے کھلے عام فیصلے سے بھی پوری دنیا کے لوگوں کو متاثر کیا۔

لوئی ویل ایئرپورٹ کا نام محمد علی ایئرپورٹ رکھنے کا عمل رواں برس جون تک مکمل کرلیا جائے گا

خیال رہے کہ یہ  وہی وقت ہے جب یہ شہر باکسنگ چیمپیئن کے اعزاز میں ‘آئی ایم علی فیسٹیول کی میزبانی کرنے جارہا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *