بھارت کا تجارتی روابط پر وار ’موسٹ فیورڈ نیشن‘ کا ردجہ ختم کردیا

بھارت کا تجارتی روابط پر وار ’موسٹ فیورڈ نیشن‘ کا ردجہ ختم کردیا

18 views

بھارت کا تجارتی روابط پر وار ’موسٹ فیورڈ نیشن‘ کا ردجہ ختم کردیا

 بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں سیکیورٹی فورسز پر خود کش دھماکے کا الزام پاکستان پر دھرتے

ہوئے ’موسٹ فیورڈ نیشن‘ کا اسٹیٹس ختم کرنے کا اعلان کردیا اور اپنے مذموم عزائم کا پردہ خود ہی چاک کردیا۔

ذرائع کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز پر خود کش حملے کے بعد

وزیراعظم نریندرا مودی کی سربراہی میں سلامتی سے متعلق کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیر

دفاع، وزیر داخلہ، وزیر خارجہ ، وزیر خزانہ سمیت اہم اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نریندرا مودی نے ہمیشہ کی طرح اپنی انتظامی اور سیکیورٹی کوتاہیوں کا ملبہ پاکستان پرڈال دیا

اور بغیر کسی ثبوت کے خود کش حملے کا ذمہ دار پاکستان کو قرار دے دیا۔ مودی نے الزام لگایا کہ دہشت

گردوں کی پشت پناہی کرنے والے پڑوسی ملک نے بڑی غلطی کی ہے جس کی انہیں کڑی سزا بھگتنی ہوگی۔

عجلت میں دیئے گئے بھارتی وزیراعظم کے اس بیان کی بڑی وجہ حالیہ انتخابات بھی ہیں جس میں بی جے

پی کو شکست دکھائی دے رہی ہے اور وہ ہندو ووٹرز کے جذبات کو اپنے مقصد کے حصول میں استعمال

کرتے ہوئے اپنی جیت یقینی بنانے کے پرانے حربے آزما رہی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *