سعودی عرب کی متنازعہ ایپ، خواتین پر نظر رکھنےکے لئے بنائی گئی

سعودی عرب کی متنازعہ ایپ، خواتین پر نظر رکھنےکے لئے بنائی گئی

6 views

سعودی عرب کی متنازعہ ایپ، خواتین پر نظر رکھنےکے لئے بنائی گئی

سعودی عرب میں مرد سرپرست کی حیثیت سے اپنی بیویوں، بیٹیوں اور دیگر خواتین کی نگرانی اور ان کی نقل و

حمل پر نظر رکھنے کے لئے ایک متنازعہ ایپ استعمال کی جارہی ہے ۔ یہ ایپ انہیں ملک سے باہر نکلنے سے

بھی باز رکھ سکے گی۔

تفصیلات کے مطابق اس ایپ کا نام ’ابشر‘ رکھا گیا ہے جسے سعودی عرب میں تیار کیا گیا ہے۔ گوگل اور ایپل

اسٹور پر یہ ایپ دستیاب تھی جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ بعض حلقوں نے دونوں بڑے اداروں سے ایپ ہٹانے

کا مطالبہ بھی کیاہے جس کی بدولت سعودی مرد خواتین کی جاسوسی کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گھر کے سربراہ خواتین کے معمولات اور نقل وحمل پر اثرانداز ہوتے ہیں اور

ابشر ایپ کے ذریعے کسی بھی مقام پر ان کی موجودگی کو نوٹ کیا جاسکتا ہے۔ ایپ انسٹال کرنے کے بعد مرد یا

گھر کا سربراہ زیرِ کفالت خاتون کو سفر کی اجازت دینے یا نہ دینے، کسی مقام پر جانے سے روکنے، کسٹم

حکام کی مدد سے بیرونِ ملک جانے سے باز رکھنے کےاہل ہوں گے۔ ایپ حقیقی وقت میں کام کرتی ہے

اور اسے سعودی حکومت کی حمایت حاصل ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *