گرتا تھنبرگ امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد

گرتا تھنبرگ امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد

3 views

سولہ سالہ طالبہ گرتا تھنبرگ جن کی کاوشوں نے ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک عالمی تحریک کو جنم دیا ہے، کو امن کے نوبل انعام کے لیے ناروے کے تین اراکینِ اسمبلی نے نامزد کیا ہے۔

اگر وہ کامیاب ہوتی ہیں تو وہ یہ انعام جیتنے والی نوجوان ترین شخص ہوں گی۔ پاکستان کی ملالہ یوسفزئی نے یہ انعام 17 سال کی عمر میں حاصل کیا تھا۔

گرتا تھنبرگ نے اس خبر کے ردعمل میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ میں کہا کہ یہ نامزدگی ان کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

گرتا تھنبرگ کون ہیں؟

گرتا تھنبرگ کا تعلق سوئیڈن سے ہے اور اپنے ٹوئٹر پیج پر وہ اپنے آپ کو ’16 سالہ ماحولیاتی کارکن جسے ایسبرگرز سنڈروم ہے‘

کے طور پر بیان کرتی ہیں۔ گذشتہ سال انھوں نے اگست میں سوئیڈن کی پارلیمنٹ کے سامنے ایک سکولوں کی ہڑتال کا انعقاد کیا تھا۔

تب سے لے کر وہ تقریباً ہر جمعے کو سکول سے ناغہ کرتی ہیں تاکہ وہ اپنا احتجاج جاری رکھ سکیں۔

دسمبر میں پولینڈ میں اقوام متحدہ کی کلائیمیٹ ٹالکس اور جنوری میں ڈیویس میں ورلڈ اکنامک فورم میں تقاریر کرنے کے بعد انھیں عالمی شہرت ملی۔

انھوں نے ڈیویس میں عالمی رہنمائوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ہمیں یہ ماننا پڑے گا کہ ہم ناکام ہو چکے ہیں۔

اسکولوں میں احتجاج

آئندہ جمعے کو توقع ہے کہ دنیا بھر کے سو سے زائد ممالک میں ہزاروں سکول جانے والے بچے ماحولیاتی تبدیلی کے سلسلے میں احتجاج کریں گے۔

اب تک متعدد بار اس سلسلے میں جرمنی، برطانیہ، فرانس، آسٹریلیا، اور جاپان میں سکولوں سے واک آؤٹ کیے جا چکے ہیں۔

یہ احتجاج گرتا تھنبرگ کی جانب سے شروع کی گئی فرائی ڈے فار فیوچر تحریک کی ایک کڑی ہیں 

تاہم آئندہ جمعے کے احتجاج کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اب تک کا سب سے بڑا ہوگا۔

ناروے سوشلسٹ پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ فریذی اوضتگارڈ کا بیان

فریذی اوضتگارڈ نے کہا کہ ہم نے گرتا تھنبرگ کو اس لیے نامزد کیا ہے کیونکہ اگر ہم نے ماحولیاتی تبدیلی کے

سلسلے میں کچھ نہ کیا تو یہ جنگوں، تنازعات اور لوگوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کا باعث بنے گی۔‘

انھوں نے کہا ’گرتا نے اس حوالے سے ایک بڑی تحریک شروع کی ہے جسے میں امن میں اہم حصہ ڈالنا مانتا ہوں۔

 

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *