آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل

آصف زرداری کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راولپنڈی منتقل

2 views

بینکنگ کورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے راولپنڈی منتقل 

تفصیلات  کے مطابق بنکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری اور فریال تالپور پیش نہ ہوئے

تاہم حسین لوائی، عبدالغنی مجید و دیگر نے دونوں کی حاضری لگائی۔

سماعت کے دوران عدالت نے میگا منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے راولپنڈی منتقل کرنے سے متعلق نیب کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا

عدالت نے نیب کی درخواست منظور کرتے ہوئے آصف زرداری کے خلاف کیس کو راولپنڈی منتقل کرنے کا حکم دیا

جب کہ آصف علی زرداری، ہمشیرہ فریال تالپور، نمر مجید اور ذوالقرنین مجید سمیت علی مجید کی عبوری ضمانتیں بھی منسوخ کردیں۔

عدالت نے کیس کا تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق منتقل کیا گیا

جیل میں قید ملزمان کو راولپنڈی عدالت میں پیش کیا جائے جب کہ آصف علی زرداری اور فریال تالپور سمیت 19 ملزمان کی عبوری ضمانت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *