عمران خان امن کے حامی ہیں تو مسعود اظہر ہمارے حوالے کردیں: سشما سوراج

عمران خان امن کے حامی ہیں تو مسعود اظہر ہمارے حوالے کردیں: سشما سوراج

3 views

 بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے فوجی اور سفارتی محاذ پر ناکامی کے بعد اپنی سبکی چھپاتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اتنے بڑے امن کے داعی ہیں تو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بھارت کے حوالے کیوں نہیں کردیتے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو جذبہ خیر سگالی کے تحت واپس بھارت بھجوائے جانے کے عمل نے

نہ صرف دنیا بلکہ بھارتی عوام کے دلوں کو بھی جیت لیا تھا، وزیراعظم کے اس عمل کے بعد بھارت میں ہی مودی حکومت کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی تھیں۔

 

انتخابات جیتنے کے لیے مودی سرکار کی جھوٹی سرجیکل اسٹرائیک اور پھر خطے کو جنگ کی آگ میں جھونکنے کے جنگی جنون نے

بی جے پی سے بھارتی عوام کو منحرف کردیا تاہم وزیراعظم عمران خان کی جانب سے امن کے لیے اٹھایا گیا قدم مودی حکومت کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے فوجی اور سفارتی محاذ پر ناکامی کے بعد اپنی سبکی چھپاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں فوراً آوازیں اٹھنا شروع ہوجاتی ہیں

 

کہ عمران خان بڑے سیاستدان ہیں اور امن کے حامی ہیں، اگر پاکستانی وزیراعظم عمران خان اتنے بڑے امن کے داعی ہیں

تو جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو بھارت کے حوالے کیوں نہیں کردیتے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *