نواز شریف نے  23 مارچ پر کارکنوں کو احتجاج سے روک دیا

نواز شریف نے 23 مارچ پر کارکنوں کو احتجاج سے روک دیا

8 views

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں کو احتجاج سے روکتے ہوئے کہا کہ 23 مارچ کو صرف یوم پاکستان منائیں اور پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے لئے دعا کریں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے کارکنوں کے نام پیغام میں کہا کہ مجھے علم ہوا ہے کہ میری صحت کے حوالے سے فکرمند اور پریشان کارکن

اپنے جذبات کے اظہار کے لئے اکٹھا ہونا چاہتے ہیں اور میرے حق میں آواز اٹھانے کے لئے شاید کوئی احتجاج ترتیب دینا چاہتے ہیں

لیکن میں آپ سے التماس کرتا ہوں کہ 23 مارچ کو اپنے اپنے علاقوں میں صرف یوم پاکستان منائیں، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کریں۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں اپنے چاہنے والوں کے جذبے کی بے حد قدر کرتا ہوں، جیل کی کوٹھری میں اللہ رب العزت پر توکل کے بعد آپ کی یہی محبت اور جذبہ مجھے

حوصلہ اور تقویت دیتا ہے مگر میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں کہ میری طرح اللہ تعالی کی رحیم ذات پر بھروسہ رکھیں

صبر کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور کسی بھی طرح کا فیصلہ کرنے سے پہلے پارٹی ہائی کمان کی ہدایات، پارٹی ڈسپلن کا احترام اور پارٹی پلیٹ فارم کا استعمال ضروری ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک ذمہ دار جماعت ہے اور ہم نے ہمیشہ فیصلہ سازی میں ملکی مفاد کو مقدم رکھتے ہوئے

سیاسی یا ذاتی مفاد کو پس پشت رکھا اور عجلت سے کام نہیں لیا، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے میرے دامن پر کرپشن یا بدعنوانی کا کوئی داغ نہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *