سینیٹ کا ٖچیئرمین کون :حکومت کے راجہ ظفرالحق یا اپوزیشن کے صادق سنجرانی کون کس پر بھاری

سینیٹ کا ٖچیئرمین کون :حکومت کے راجہ ظفرالحق یا اپوزیشن کے صادق سنجرانی کون کس پر بھاری

151 views
0

29

حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) اور اس کی اتحادی جماعتوں کی جانب سے چیئرمین سینیٹ کے لئے راجا ظفرالحق اور ڈپٹی چیئرمین کے لئے عثمام کاکڑ کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

چیئرمین سینیٹ کے لئے پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی جب کہ ڈپٹی چیئرمین کے لئے سلیم مانڈوی والا ہیں، جن کے کاغذات نامزدگی پیپلز پارٹی کی شیریں رحمان نے جمع کرائے۔

senate5

سینیٹ میں نومنتخب 52 سینیٹرز نے رکنیت کا حلف اٹھالیا ہے اور ایوان بالا کے چیرمین اور ڈپٹی چیرمین کے الیکشن آج شام چار بجے ہوں گے۔

senate4

پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اور بلوچستان کے آزاد سینیٹرز نے گزشتہ روز چیرمین کے لیے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیرمین کے لیے سلیم مانڈوی کا نام پیش کیا تھا۔

 senate2

آج فاٹا اور ایم کیو ایم کے سینیٹرز نے بھی صادق سنجرانی اور سلیم مانڈوی والا کی حمایت کا اعلان کردیا جس کے نتیجے میں اپوزیشن مضبوط اور حکمراں جماعت ن لیگ کی کی پوزیشن کمزور دکھائی دیتی ہے۔

senate3

فاٹا سے منتخب سینیٹر ہدایت اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہمارے تمام 8 ووٹ صادق سنجرانی کو ملیں گے۔ ادھر ایم کیو ایم کے سینیٹرعتیق شیخ نے بھی کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لیے ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو ووٹ دے گی۔

 اپوزیشن کے چیئرمین سینیٹ کے امیدوار صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ امیدوار سلیم مانڈوی والا نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

36

سینیٹ کا ایوان 104 ارکان پر مشتمل ہے جس میں ن لیگ کے 33، پی پی پی 20، پی ٹی آئی 12، آزاد 17، ایم کیو ایم 5، نیشنل پارٹی 5، جے یو آئی 4، پشتون خوا میپ 3، جماعت اسلامی 2 اور بی این پی مینگل، فنکنشنل لیگ اور اے این پی کا ایک ایک سینیٹر ہے۔ امیدوار کو جیتنے کے لیے 53 ووٹ درکار ہیں۔

اب دیکھنا یہ ہے کہ آج اقتدار کا ہما کس کے سر پر بیٹھتا ہے

About author
Profile photo of راوا ڈیسک

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Your email address will not be published. Required fields are marked *