پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا، سربراہ پاک فوج

2 views

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل سے ملاقات میں اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے ملاقات کی جس میں محفوظ، خوشحال افغانستان کے عزم کا اظہار کیا گیا جب کہ آرمی چیف نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف بھی استعمال نہیں ہونے دے گا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی سفیر نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور آرمی چیف کے 18 مئی کے بیان کی تعریف کی جس میں جنرل قمر جاوید باوجوہ نے پاکستانی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

کریڈٹ: ایکسپریس نیوز

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *