بھارت ظلم سے جدوجہدِ آزادی کو دبا نہیں سکتا، آرمی چیف کا دو ٹوک اعلان

18 views

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کا معصوم کشمیریوں پر ظلم انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت طاقت کے زور پر حقِ خودارادیت کی تحریک کو نہیں دبا سکتا۔ مقبوضہ وادی میں بے گناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم قابلِ مذمت ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی کی بھی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر شہری آبادی پر گولہ باری بھی وحشیانہ عمل ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *