جاپان: اکیلے رہنے والی خواتین کے لیےمنفرد پردے

جاپان: اکیلے رہنے والی خواتین کے لیےمنفرد پردے

33 views

جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو دنیا کا سب سے محفوظ شہر مانا جاتا ہے لیکن یہاں بھی جرائم اور وارداتیں پیش آجاتی ہیں، خاص طور پر تنہا رہنے والی خواتین ضرور اس کا شکار بنتی ہیں۔

ایسے میں جاپان کی ایک اپارٹمنٹ کمپنی ‘لیو پیلس 21’ کی انتظامیہ نے ایک ایسی کٹ متعارف کروائی ہے جو تنہا رہنے والی خواتین کے لیے نہایت مددگار ہے۔

Silhouette-2

 اس کٹ میں شامل پردے کی مدد سے بیرونی جانب سے یہ ظاہر ہوگا کے اپارٹمنٹ کے اندر کوئی اکیلا نہیں بلکہ دیگر لوگ بھی موجود ہیں۔

یہ پردہ ’مین آن دی کرٹن‘  کہلاتا ہے جو اسمارٹ فون کے ذریعے بطور پروجیکٹر کام کرے گا۔

Man-on-the-Curtain-750x423

یہ ‘پروجیکٹر پردہ’ اسمارٹ فون سے کنیکٹ کیا جائے گا جس میں تقریباً 12 خاکے موجود ہوں گے جن میں ورزش کرنے، چہل قدمی، مارشل آرٹ، گٹار بجانا، باکسنگ اور دیگر سرگرمیوں کے خاکے شامل ہیں۔

اس پردے کا خاکہ ہر 30 منٹ بعد تبدیل ہوگا جس سے ایسا معلوم ہوگا کہ مختلف اوقات میں مختلف سرگرمیاں جاری ہیں اور باہر سے دیکھنے والے کو شک بھی نہیں ہوگا کہ اندر کوئی خاتون اکیلی ہے۔

ابھی تک یہ پروجیکٹر پردہ مارکیٹ میں عام فروخت کے لیے دستیاب نہیں تاہم اس کے لیے ایک ایپلیکیشن فارم پُر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

فی الحال یہ پردہ صرف جاپان میں متعارف کیا گیا ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *