جنوبی افریقہ کی نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والی رہنما ونی منڈیلا  چل بسیں

جنوبی افریقہ کی نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والی رہنما ونی منڈیلا چل بسیں

21 views

جنوبی افریقہ کی نسل پرستی کے خلاف جدوجہد کرنے والی رہنما ونی منڈیلا 81 برس کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔

ونی مادِکیزیلا منڈیلا سابق جنوبی افریقہ صدر نیلسن منڈیلا کی سابق اہلیہ تھیں۔

یہ جوڑا جنوبی افریقہ کی اس وقت کی نسل پرستانہ حکومت کے خلاف طویل جدوجہد کی علامت بن گیا تھا۔

تاہم بعد کے برسوں میں ونی کی شہرت قانونی اور سیاسی طور پر داغ دار ہونا شروع ہو گئی تھی۔

ونی منڈیلا 1936 میں ایسٹرن کیپ میں پیدا ہوئی تھیں۔

1950 کی دہائی میں ان کی نیلسن منڈیلا سے ملاقات ہوئی تھی۔ اس وقت وہ سوشل ورکر کی حیثیت سے کام کر رہی تھیں۔

ان کی شادی 38 برس تک قائم رہی، تاہم اس دوران تین عشروں تک منڈیلا پابندِ سلاسل رہے۔

1996 میں دونوں کی طلاق کے باوجود ونی نے منڈیلا کا نام اپنے ساتھ جوڑے رکھا اور منڈیلا کے مرنے تک ان کے ساتھ تعلق ختم نہیں کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *